کاروار 29؍اگست (ایس او نیوز)کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے امدادی و غیر امدادی کالجوں میں پڑھانے والے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے لئے اپنی حاضری بایو میٹرک طریقے پر لگانے کو لازمی قرار دیا ہے ۔ اس پس منظر میں دھارواڑ ضلع کے پرائمری و ہائی اسکولوں میں بھی بایومٹرک حاضری نظام کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ ضلع پنچایت کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔
اس تعلق سے تما م اسکولوں کو سرکیولر بھیجتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے کہ اسکولوں میں دستیاب فنڈ کو استعمال کرتے ہوئے یا پھر عوامی تعاون سے اسکولوں میں بایومیٹرک حاضری کا نظام لاگو کیا جائے۔